نئی دہلی، 29 اگست : دہلی کےوزیر سیاحت کپٰل مشرا نے سقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مہیش شرما سے کہا ہے کہ وہ اسکرٹ پہننے نہ پہننے کے سلسلے میں کوئی ایڈوائزی جاری نہ کریں ۔
کیونکہ اس کا سیاحوں کی آزادی پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔
right;">
انہوں نے مسٹر شرما کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی خاتون سیاحوں سے یہ کہنا کہ وہ ہندوستان کی سیاحت کے دوران اسکرٹ نہ پہنیں اور رات کو ادھر ادھر گومتے پھرنے اور اکیلے کہیں قیام کرنے سے گریز کریں، ملک کا مزاق بنادے گا اور عالمی سطح پر ملک کو خجالت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے